12 اکتوبر 2013 - 20:30
کراچی اور کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرینوں کی روانگی

کوئٹہ…پردیسیوں کے لئے خوش خبری ہے کہ عید کیلئے خصوصی ٹرینیں رواں دواں ہوگئیں۔جس نے بھی جانا ہے آبائی علاقوں کووہ سامان باندھ لیں اور پہنچ جائیں ریلوے اسٹیشن۔

 ابنا: ریلوے ترجمان کے مطابق عید پر پہلی خصوصی ٹرین آج دن11بجے روانہ ہوئی کراچی سے،یہ ٹرین براستہ لاہورپشاور جائیگی،دوسری خصوصی ٹرین بھی آج ہی کوئٹہ سے روانہ ہوئی اس ٹرین کی منزل ہے راولپنڈی۔اور یہ لاہور سے بھی گزریگی۔تیسری خصوصی ٹرین کل چلے گی کراچی سے۔جو فیصل آبادکے راستے لاہور پہنچے گی ،چوتھی خصوصی ٹرین 15اکتوبر کو پشاور سے چلے گی اور اس کی منزل ہوگی لاہور۔پانچویں خصوصی ٹرین بھی 15اکتوبر کو ہی راولپنڈی سے چلے گی اورپہنچے گی اولیاء کے شہرملتان۔

.......

/169